ڈپٹی کمشنر دیرلویر سعاد ت حسن کی ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں کھلی کچہری

،معمولی نوعیت جرائم میں ملوث12قیدیوں کو رہا کرنے ،قید بچوں کو کھیلوں کا سامان اور خواتین کے بیرک میں پینے کا ٹھنڈا پانی ،اضافی میٹرس اور جیل ہسپتال کو فوری طور پر میڈیسن فراہم کرنے کے احکامات موقع پر جاری ،جیل کے لئے اضافی ایمبولینس فراہم کرنے کے لے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے فوری رابطہ کا فیصلہ

پیر 24 فروری 2020 22:46

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر دیرلویر سعاد ت حسن کی ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں کھلی کچہری ،معمولی نوعیت جرائم میں ملوث12قیدیوں کو رہا کرنے ،قید بچوں کو کھیلوں کا سامان اور خواتین کے بیرک میں پینے کا ٹھنڈا پانی ،اضافی میٹرس اور جیل ہسپتال کو فوری طور پر میڈیسن فراہم کرنے کے احکامات موقع پر جاری ،جیل کے لئے اضافی ایمبولینس فراہم کرنے کے لے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے فوری رابطہ کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

پیرت کو ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے اے سی شاہ جمعیل خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسربخت شاہ زیب اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ،جیل سپرنٹنڈنٹ اجمل خان نے اس موقع جیل میں قید یوں اور حوالاتیوں کو دی جانی والی بنیادی سہولیا ت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ د یتے ہو ئے بتایا کہ سوات جیل کی تعمیر میں تاخیر کے سبب 200قیدیوں کی گنجایش ر کھنے والے تیمرگرہ جیل میں 600کے لگ بھگ قیدی رکھے جانے سے کئی مسا ئل کاسا منا کرناپڑرہاہیں ،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر جیل مطبخ/کچن کادورہ اور کھانے کا میعار چیک کیا جبکہ جیل میں قایم ہسپتال میں موجودہ مریضوں کو عیادت اور دی جانے والی سہولیات حوالے سے آگاہی حاصل کی ،کمانڈنٹ دیرلیویز سعادت حسن نے اس موقع پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث12قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں