لو ئر دیر ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے ملک لیاقت خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 24 فروری 2020 22:46

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) لو ئر دیر ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے ملک لیاقت خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ا س موقع پر ڈی ایچ او لویر دیر ڈاکٹر شوکت علی خان سمیت مختلف محکموں کے ا فسران اور پی ٹی ائی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے پی ٹی ائی کے ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ ، نومنتخب ڈیڈیک چئیرمین ایم پی اے ملک لیا قت خان، ایم پی اے اسمبلی محمد اعظم خان ، ایم پی اے ہمایون خان ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا لو ئر دیر میں 70 سال بعد پی ٹی ائی بر سر اقتدار ائی ماضی میں دوسرے سیاسی جماعتوں نے لویر دیر کو پسما ندہ رکھا لویر دیر میں ڈیڈک چئیر مین ٍنہ ہونے سے سونگ کے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے انھوں نے کہا کہ عمران خان چور ہے نہ ڈاکوںاس لئے وہ چوروں او رڈا کووں کے خلاف ہیں اور عمران خان نے قومی خزانہ کو لوٹنے والے بڑے بڑے ڈاکوں کو پکڑلیا انھوں نے کہا کہ ضلع دیر لوئر کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کرکے ضلع دیر کو ماڈل ضلع بنائینگے بعد ازان مختلف سرکاری محکموں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چئیرمین ایم پی اے ملک لیا قت خان نے کہا کہ لویر دیر میں سرکاری محکموںمیں کام چوری، کرپشن ،اور ڈیوٹی سے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی سرکاری افسران خود کو عوام کے خادم بنائے انھوں نے کہا کہ لو یر دیر میںکے محکموں سے سیاست اور سفارش کی کلچر کا خاتمہ کریںگے انھوںکہا کہ سر کاری محکموں کے افسران ئندہ اجلاس میں اپنے محکموں کی کار کردگی بیان کرنے کے پابند ہونگے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان 27 فروری کو چکدرہ بائی پاس کا افتتاح کریںگے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں