ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے انتخابات، محمد رحیم خان صدر منتخب

منگل 25 فروری 2020 20:45

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے۔

(جاری ہے)

الخدمت گروپ کے محمد رحیم خان صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکرٹری شپ پر متحدہ پیرا میڈیکس کے ابراھیم خان کامیاب قرارپائے جبکہ دیگر بیشتر عہدوں پر بھی الخدمت کے امید واران نے کامیابی حاصل کی۔ 7 نشستوں پر الخدمت جبکہ چار نشستوں پر متحدہ پیرا میڈیکس کے حامی کامیاب قرار پائے۔ پیر ا میڈیکس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چار سالہ انتخابات پیرا میڈیکس کے صوبائی جنرل سیکرٹری لقمان گل اورکزئی کی نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں