عمران خان حکومت ناکام ، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، پی ٹی ائی حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

حکومت ناکامی کا اعتراف کرے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائے،جما عت اسلامی خیبر پختونخوا

منگل 25 فروری 2020 23:25

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) جما عت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت ناکام ہوچکی ہے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے پی ٹی ائی حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے اس لئے حکومت ناکامی کا اعتراف کرے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انھوں احیا ء العلوم بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزازالملک افکاری ، انجئیریعقوب الرحمان ، بھی موجود تھے سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے ساتھ جو دعویں، اور وعدیں کئے تھے اس سے یو ٹرن لیا حکومت کی ڈیڑھ سال ناکامیوں سے عبارت ہے ملک بحرانوں سے دو چار ہیں ترقی کا پہیا رک گیا ہے اور ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے سابقہ حکومت نے پانچ سالوںمیں جتنا قرضہ لیا موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں اتنا قرضہ لیا موجودہ حکومت نے 11500 ارب ڈالر قرضہ لیا جبکہ شرح سود13.25فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ایف بی ار کے چئیرمین ملک سے بھاگ گئے ہیں انھوں نے کہا کہ سٹیل میلز ،پی ائی اے ، واپڈا جیسے ادارے خسارے میں چل رہے ہیں اور ان کا خسارہ 1900ارب تک پہنچ چکا ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی کا طوفان ایا ہوا ہے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت میںکرپٹ ٹولہ شامل ہیں اور حکومت میں بڑے بڑے چور شامل ہیں اور آٹا اور چینی میں حکومتی ارکان نے 40 ارب روپے کمائے انھوں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود مہنگائی کا اعتراف کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کاتعین نہ کرسکی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور نا قص پالیسوں کے خلاف ملک بھی میں تحریک کا اغاز کرچکی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے ائی ایم ایف کا ہاتھوں ملک کو گروی کر رکھ دیا ہے جبکہ کشمیر کا بھی سودا کرچکی ہے سنیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل مڈ ٹرم انتخابات ہے اس لئے موجودہ حکومت عوام اور ملک کے بہتر مفاد میں مستعفی ہو جائے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس حکومت گرانے کا اپشن بھی موجود ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جماعت اسلامی کسی جابر کے خلاف میدان میں نکلی ہے تو کامیابی سمیٹی ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں