ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کا پولیو مہم میں سو فیصد ہدف حاصل کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کار رکردگی پر اطمیان کا اظہار

منگل 25 فروری 2020 23:25

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین سعادت حسن نے گذ شتہ مہینے میں پولیو مہم میں سو فیصد ہدف حاصل کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کار رکردگی پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مارچ میں پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے علماء اور تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کرنے سمیت سوشل موبالائزیشن کے زریعے عوام میں پولیو کے خاتمے میں شعور پیدا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی سی جرگہ ہال بلامبٹ میں پولیو جائزہ اجلاس اور مارچ میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی پی او عبد الرشید خان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ، ای پی ائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارشاد علی روغانی، ڈی ای او ایجوکیشن غلام نبی خان ،اے ڈی او سعید الرحمن پولیو کوارڈنیٹر ڈاکٹر شاہد ،پولیو فوکل پرسن زکریا احمد اور ایجنسیوں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلا س کو بتایاکہ گذ شتہ مہینے میں پولیو مہم کو کامیابی سے مکمل ہونے اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہاگیا اجلا س اپنے خطاب میں ڈی سی سعادت حسن نے بعض یونین کونسلز میں خاموش انکاری والدین پر تشویش کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایات جاری کی کہ مارچ میں شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی اور جن یونین کو نسلز میں ایشوز ہے وہ علماء اور سوشل موبالائزیشن زریعے والدین کوپولیو قطروں پلانے کی افادیت سے آگاہ کیا جائے جبکہ سرحدی علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں پلانے سے نہ رہ جائے کیونکہ ہمارے پڑوس ملک افغانستان میں پولیو کیسز ہوچکے ہیں جوکہ خطرہ کی گھنٹی ہے انھوں نے گذشتہ پولیو مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہا اور تمام سٹیک ہولڈرز اور خصوصا علماء سے اپیل کی کہ مارچ کے مہینے میں شروع ہونے والے پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس ناسور کو ملک سے مکمل خاتمہ ہوسکے اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں