پڑوسی ملک افغانستان اور کراچی میں کرونا وائرس کی تصدیق

محکمہ صحت ضلع دیر لوئر کا ڈسٹر کٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دینے سمیت تین ہسپتالوں میں انسولیشن وارڈز قائم کرنے،عوام میں اگاہی مہم شروع اور احتیاطی تدابیر اٹھانے کا فیصلہ

جمعہ 28 فروری 2020 20:50

پڑوسی ملک افغانستان اور کراچی میں کرونا وائرس کی تصدیق
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) پڑوسی ملک افغانستان اور کراچی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت ضلع دیر لوئر نے ڈسٹر کٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دینے سمیت تین ہسپتالوں میں انسولیشن وارڈز قائم کرنے،عوام میں اگاہی مہم شروع اور احتیاطی تدابیر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی اشفاق احمد ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ،اے سی تیمرگرہ شاہ جمیل خان ،ای پی ائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد روغانی ڈی ای او ایجوکیشن غلام نبی خان، ڈی ای او زنانہ مس شاہین بیگم ،اے اے سی ثمرباغ یونس خان ورلڈ ہیلتھ ارگنائز یشن کے ڈسٹر کٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر شاہد ،ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جہان بہادرایڈوکیٹ کے علاوہ چکدرہ ،ثمرباغ ،تالاش اور لعل قلعہ ہسپتال کے ایم ایس ڈرگ انسپکٹر ،ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر جہان عالم ودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ کرونا وائرس عام زکام کی طرح ایک بیماری ہے جوکہ کبھی کھبار پیچیدہ ہوکر نمونیا کی طرح نظام تنفس کو متاثر کرتاہے انھوں نے کہاکہ یہ مرض اتنا خطرناک نہیں ہے اس مرض کی شرح اموات3.41فیصد ہے جوکہ دوسرے امراض کے نسبت انتہائی کم ہے انھوں نے کہاکہ ماسک کا پہنا کرونا وائرس کے مریض کیلئے ضروری ہے نہ کہ ہر فرد کیلئے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصلہ کیاگیا کہ چونکہ پڑوس ملک افغانستان اور کراچی میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور افغانستان کیساتھ ضلع دیر پائین کا سرحد واقع ہے جوکہ خطرے کی گھنٹی ہے اجلاس میں ڈی سی لویر دیر کی سربراہی میں ڈسٹر کٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ،ایم ایس چکدرہ ڈاکٹر مختیار احمد ،ایم ایس لعل قلعہ ،ایم ایس ثمرباغ ممبرز جبکہ ای پی ائی کے ڈسٹر کٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد روغانی کو کرونا وائرس کے ضلعی فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ،ثمرباغ اور ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں تمام سہولیات سے آراستہ انسویشن وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈی سی سعادت حسن نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکرنے کیلئے پمفلٹیس تقسیم کرنے سمیت سکولوں کے مارننگ اسمبلی میں خصوصی لیکچرز دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائی جائے انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا اور ہسپتالوں میں منظور ہونے والے انسویشن وارڈز کے قیام کیلئے عملی اقدام کرنے سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انھوں نے عوام سے ایپل کی کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ ہے اور ممکنہ وائرس کیلئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں تاہم عوام اس حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عمل درامد کو یقینی بنائے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں