تیمرگرہ، کو رونا ایس او پیزپر عمل درآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروںکو جر مانہ

ہفتہ 27 جون 2020 23:16

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر دیر عدنان خان نے کو رونا سے متعلق ایس او پیزپر عمل درآمد نہ کرنے پر تیمرگرہ میں درجنوں دکانداروںکو جر مانہ کیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان خان نے گزشتہ روز تیمرگرہ کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کادورہ کرکے کو رونا سے متعلق تا جروں میں شعور اجا گر کرنے کے لئے ان میں پمپلٹ تقسیم کر دئے اور تاجروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کو رونا سے متعلق حفاظتی اصولوں کو اپنائے کیونکہ کو روبا کی وباء خطر ناک صورت اختیار کرتی چلی ارہی ہے انھوں نے ایس او پیز کو فالو نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں