دیر بالا میں طوفانی بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی

پہاڑی علاقوں میں نالوں کے قریب آباد لوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہ کوچ میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی درخت اکھڑگئے، سائن بورڈ بھی گرگئے

اتوار 28 جون 2020 21:50

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) دیر بالا میں طوفانی بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، جس کے بعد پہاڑی علاقوں میں نالوں کے قریب آباد لوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہوائوں کیساتھ بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہ کوچ میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی درخت اکھڑگئے، سائن بورڈ بھی گرگئے۔گاہ کوچ شہر اور گرد و نواح میں صبح طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ خوبانی اوردیگرپھلداردرختوں کے باغات کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں