تمباکونوشی، اور نسوار کرنے والے 90فیصد مریض منہ اور جبڑے کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں ، ڈا کٹر محمد حلیم خان

جمعہ 3 جولائی 2020 22:47

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) تمباکونوشی، اور نسوار کرنے والے 90فیصد مریض منہ اور جبڑے کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ کے منہ ، جبڑہ ، اور دانت ، اور چہرہ کے کنسلٹنٹ اورل اینڈ میگزوفیشنل سرجن ڈا کٹر محمد حلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سگر یٹ نویشی اور نسوار مضر صحت ہیں جس سے منہ اور جبڑہ کے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے انھوں نے کہا اب تک انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں منہ ، جبڑہ دانت اور چہرہ کے درجنوں پیچیدہ کا میاب اپریشن کرچکے ہیں جس کے لئے پہلے عوام پشاور ، اور اسلام آباد جاتے تھے جبکہ اب گھر کی دہلیز پر عوام کو مذکورہ بیماریوں کی علاج معالجہ کیا جارہا ہے انھوں نے دانتوں کی صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دانتوں کی صفائی نہ ہونے سے مختلف قسم کی امراض پیدا ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ معالج کو اس حوالے سے بھی احتیاط برتنا چاہئے اور دانتوں کو سن کرنے کے لئے ہر مریض کے لئے الگ الگ سیرنج اور نڈل استعمال کیا جاناچاہئے کیونکہ بیشتر ڈینٹسٹ ایک سرنج استعمال کرتے ہے جس سے ایک مریض سے دوسرے مریضوں میں ہپٹا ئٹس، سی اور بی اوت ایڈز پھیل جا تا ہے اس لئے پرئش نیڈل استعال کرکے بعد مین اسے ڈسکارڈ کرنا چاہئی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں