دیرلویر ،کورونا کے خلاف جہدمسلسل کے 100دن مکمل ،31افراد جاں بحق ،639افرا د بیماری سے صحت یاب

،ڈاکٹرز،رضاء کاروں ،پیرامیڈیکس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش

جمعہ 3 جولائی 2020 22:47

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) دیرلویر ،کورونا کے خلاف جہدمسلسل کے 100دن پورے ہو گئے ،31افراد جاں بحق ،639افرا د بیماری سے صحت یاب ،ڈاکٹرز،رضاء کاروں ،پیرامیڈیکس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش ،محکمہ صحت دیرلویر کے ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسرڈاکٹر ارشاد علی روغانی کی جانب سے جا ری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عالمی وباء سے متاثرہ ضلع دیرلوئیر میں اب تک کورونا کے سبب 31افراد جاں بحق جبکہ 4ہزار 10رپورٹ شدہ مریضوں میں سے 13سو18افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی گزشتہ 100دنوں کئے دوران 639افراد وائر سے مکمل طور صحتیاب ہوچکے ہے ،اس موقع پرڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس، منتخب پارلمینٹرینز،دیر ٹاسک فورس ،پولیس ،ٹی ایم ایز ،لوکل گورنمنٹ ،میڈیا ،علما ء کرام کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،جن کے مثبت کردار کی وجہ سے مذکورہ وباء کے حوالے سے بروقت اقدامات ،عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں