لویر دیر، اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی عدم منظوری پر پوسٹل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر حاجی رضاء خان آفریدی نے احتجاجی تحریک کا اعلان

جمعہ 3 جولائی 2020 22:47

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) لویر دیر اپگریڈیشن اور دیگر مطالبات کی عدم منظوری پر پوسٹل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر حاجی رضاء خان آفریدی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا اس حوالے سے مرکزی صدر حاجی رضاء خان افریدی،حاجی فضل محمود،صدر نوپ (سی بی ای) مالاکنڈ ڈویژن اور ممبر ایکشن کمیٹی افتخار احمد کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ نے پوسٹل ایمپلائز کی اپگریڈیشن کے حق میں احکاماتِ جاری کر دئے ہے لیکن اس کے باوجود حکومت انہیں اپگریڈیشن دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہے انہوں نے کہا کہ اس نا انصافی کے خلاف انہوں نے 18 جون سے 15 دن کے لئے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے جبکہ 3جولائیء سے تمام دفتروں میں ایک گھنٹہ 10 سے 11 بجے تک ہڑتال قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جو ہر ہفتے کے بعد اس میں ایک گھنٹہ اضافہ ہوگا اگر پھر بھی ان کے اپگریڈیشن اور دیگر مطالبات منظور نہ کئے گئے تو مکمل ہڑتال کی جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پوسٹل ملازمین کی فوری طور پر اپگریڈیشن کی جائے سیکشن 13 کا کالا قانون ختم کیا جائے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ہفتہ کی چھٹی بحال کی جائے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کی جائے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں