تیمرگرہ ،آنے والا د ور جمعیت کا ہے ،احتساب کے نام پر جاری ڈرامہ بند کیا جائے ،مفتی فضل غفور

پیر 5 اکتوبر 2020 23:35

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2020ء) آنے والا د ور جمعیت کا ہے ،احتساب کے نام پر جاری ڈرامہ بند کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام کے صوبا ئی نائب امیر وسابق ایم پی اے مفتی فضل غفور نے جے یو آئی دیرلویر مجلس عمومی کے دستوری اجلاس سے خطاب میں کیا ،اجلاس جامعہ انوارالعلوم زیارت تالاش میں ضلعی امیر سراج الدین منعقدہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال نے گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جایزہ لینے ،کے سا تھ سا تھ گزشتہ ماہ دورہ لویئردیر کے حوالے سے رپورٹس پیش کی جبکہ مجوزہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جایزہ لیا گیا جس پر ارکان نے اطمینان کا اظہار کیا،اجلاس سے پارٹی کے دیگرقایدین مولانا محمد رحیم حقانی، قاضی عیاث الدین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں صوبائی نائب امیر وسابق ایم پی اے مفتی فضل غفور نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے اور تمام محاذوں پر مکمل ناکام ہوچکی ہے،ایک سازش کے تحت قائد جمعیت کا میڈیا ٹرایل جاری ہے پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ حکومت کے خاتمے پر منتج ہو گی ،انہوں نے کہا کہ پارٹی اگلے بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کر ئیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں