تیمرگرہ ،پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو ائی نے ملکی خزانہ کو بے دردی لوٹا ہے انہیں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا، گل حمید خان نیازی

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:38

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر گل حمید خان نیازی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو ائی نے ملکی خزانہ کو بے دردی لوٹا ہے انہیں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گاسارے چورحکومت کے خلاف اکھٹے ہوگئے ہیں لیکن وہ عمران خان کا کچھ نہیںبگا ڑ سکتے ہیں پی ٹی ائی ائندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کرے گی اورسیز پاکستان ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریسٹ میں ہاوس میں اور سیزاور پی ٹی ائی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پی ٹی ائی کے ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان ،پی ٹی ائی لوئر دیر کے صدر غلام حسین، جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان ،ا ور سیز پاکستانیوں کے صدر ملک بوستان ، اورسیز لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد علی، فنانس سیکرٹری احمد صادق، حاجی شاہ نظر خان، سلیم خان ، اجمل خان ،صاحب زادہ ، مختیارخان ، عمرخطاب ، ودیگر نے بھی خطاب کیا پی ٹی ائی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر گل حمید خان نیازی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان پر اعتماد کرکے انہیں پانچ سالوں کے لئے منتخب کیا ہے جس نے عوام کے امنگو ںکے مطابق قومی خزانہ کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب شروع کیا ہے جس پر چور لٹیرے حکومت کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن انہیں نا کا می کا سا منا کرنا پڑے گا انھوں نے کہا کہ کارکن وزیر اعظم کے ہاتھ مظبو ط کرکے چوروں اور لو ٹیروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو انھوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت کے قیام میں اور سیز پاکستانیوں کا اہم رول ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور سیز کی مسائل ومشکلات کا ادراک رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت ملک میں امن قائم ہے اگر پاک فوج نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک کو بھی بھیج دیتے انھوں نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے لیکن حکومت مہنگائی کم کرنے کے لئے منصوبہ بندی اور ٹھو س اقدامات اٹھا رہی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں