تیمرگرہ، اے این پی دیرلو ئر کاپی ڈی ایم احتجاجی تحریک کی ہر سطح پر حمایت اور بھرپور تعاون کا اعلا ن

منگل 20 اکتوبر 2020 19:42

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) اے این پی دیرلویرنے پی ڈی ایم احتجاجی تحریک کی ہر سطح پر حمایت اور بھرپور تعاون کا اعلا ن کردیا ، ضلع بھر میں سٹڈیز سرکلز اور ایمبو لینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ,عوامی نیشنل پارٹی لوئر دیر کاضلعی کونسل کا اجلاس تیمرگرہ میں منعقد ہوا جس میں اے این پی لوئر دیر کے تمام تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکٹریز، زیلی تنظیموں ملگری وکیلان ، ملگری ڈاکٹران ، ملگری پیرا میڈیکس، علماء کرام ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ، این وائی او کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے ضلعی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان ، جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب خان ، سنئیر نائب صدر سجاد یوسف زئی ، احسان الحق تاجک، فضل مالک ایڈوکیٹ، باچا خان ٹرسٹ لوئر دیر کے صدر واصل خان ، اللہ داد ایڈوکیٹ، ممتاز قانون دان حضرت رحمان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر محمد کلیم خان، عمران ٹاکور، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ضلع دیر لوئر میں پارٹی امور، تنظیم سازی اورپارٹی فنڈز جمع کرنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی مقرررین نے کہا کہ لوئر دیر میں پارٹی کو منظم اور فعال بنائینگے جبکہ لوئر دیر میں با چا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایمبو لینس سروس شروع کی جائیگی جبکہ ضلع دیر لوئر کے ہر یونین کونسل میں سڈیڈی سرکل فعال بنا یا جائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر وممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونون کے حقو کی ترجمان پارٹی ہے اور با چا خان اور ولی خان نے افغان جنگ کے بارے میں جو پیش گوئی کی تھی وہ آج سو فیصد درست ثابت ہوئی انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی دورحکومت میں صوبہ خیبر پختون خواہ میں جتنے ترقیاتی کام کئے تھے ان کی مثال صوبہ کی تاریخ میں نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت پاکستان کی تاریخ میںناکام ترین حکومت ہے مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں عوامی نیشنل پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جائینگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں