پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے حکومت کے خلاف تحریک کا نقطہ آغاز ہے ، عالم زیب ایڈوکیٹ

منگل 20 اکتوبر 2020 22:07

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) دیرلویر ، پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے حکومت کے خلاف تحریک کا نقطہ آغاز ہے ،تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی ،ان خیالات کا اظہار پی پی پی دیرلویرکے انفارمشین سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،عالم زیب ایڈوکیٹ کئے مطابق کراچی اور گو جرانولہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کا میاب جلسوں میں لوگوں کی شرکت موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے اور یہ تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ،عالم زیب ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی اور بے روز گاری نے عام آدمی کا جینا محال کردیا ہے،ادویات ،بجلی اور روز مرہ اشیا ئے خورود نوش کی قیمتوں میں آئے روز نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے ،انہوں نے کہا کہ دوسالہ حکومتی کارکردگی ناکامیوںسے عبارت ہے ،جلد عوامی تحریک سے موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جا ئیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں