حافظ محمد ادریس کے جواں سال بیٹے حافظ ہارون ادریس انتقال کر گئے

بدھ 7 جولائی 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس کے جواں سال صاحبزادے حافظ ہارون ادریس گزشتہ روزقضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔حافظ ہارون سرگودہا یونیورسٹی میں پروفیسر تھے اور کچھ عرصہ سے علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج جمعرات صبح 9 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امراء لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ،پروفیسر محمد ابراہیم ،میاں محمد اسلم ،اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ،،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک ، آصف لقمان قاضی ، میاں مقصود احمد، نذیراحمد جنجوعہ ،قیصر شریف ، رشید احمد اور کارکنان جماعت نے حافظ محمد ادریس سے ان کے بیٹے کے انتقال پر دکھ اور افسوس ، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں