تیمر گرہ،قیام امن کے بعد سرما یہ کاری کی جانب لوگوں کا رحجان اطمینان بخش امر، حکومتی سطح پر ایسی سر گرمیوں کی حوصلہ افزا ئی ہو نی چاہئیے ،مولانا اسد اللہ خان

ہفتہ 10 جولائی 2021 19:26

تیمرگرہ ھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے صوبا ئی راہنما مولانا اسد اللہ خان نے کہا کہ حلال تجارت سنت رسول ﷺ بھی اور روز گار کا باعزت ذریعہ بھی ،اسلام میں سود حرام جبکہ کاروبار کو حلال قرار دیاگیا ہی, با اعتماد کمپنیوں کے ذریعے سر ما یہ کاری کا ر حجان خوش آئند ہے ،قیام امن کے بعد سرما یہ کاری کی جانب لوگوں کا رحجان اطمینان بخش امر ہے حکومتی سطح پر ایسی سر گرمیوں کی حوصلہ افزا ئی ہو نی چاہئیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایم ٹاور شہید چوک تیمرگرہ میں میویدا سٹیmivida city ( نزد چکری انٹر چینج ) راولپنڈی کے زونل آفس کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ،تقریب سے پاکستان کے پہلے eco-sustainble city کے جنرل مینجیر سیلز سید وجاہت حید ،زونل مینیجر اخونزادہ امانت سید،اخونزادہ تیمور شاہ نے بھی خطاب کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ دیرلویر میں دفتر کے قیام سے مقامی سطح پر رابطہ کاری کا نظام مستحکم ہو گا ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ سوسا یٹی میں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لے پہلے سے موثر اقدامات اُ ٹھا ئے جا چکے ہیں ،ہاوسنگ سوسایٹی میں دولاکھ 55ہزا رسے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں