-تیمر گرہ ، نوجوان سلیمان خان شمس القمر خیبرپختونخوا کے یوتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے

اتوار 11 جولائی 2021 20:25

Cتیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2021ء) لوئر دیر بلامبٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سلیمان خان شمس القمر خیبرپختونخوا کے یوتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں پاک یوتھ پارلیمنٹ خیبرپختونخوا کے انتخابات خفیہ رائے دہی کے ذریعے مکمل ہوئے جس میں یوتھ ڈیموکریٹک کے سلیمان شمس القمر نے 89ووٹ لیکر یوتھ وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل محمد ابرار خیلجی نے 61 ووٹ لیکر اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے جبکہ یوتھ جسٹس پارٹی کے جواد زمان اسپیکر اور مہرین بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے نو منتخب پاک یوتھ کے وزیر اعلیٰ سلیمان خان شمس القمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچائنگے اور لوکل گورنمنٹ سیٹ اپ کے لئے ہر ضلع سے ڈسٹرکٹ ممبران منتخب کرینگے تعلیم پر خصوصی توجہ دینگے اور یوتھ پارلیمنٹ کو جمہوری طریقہ سے چلا کر نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ کرینگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں