تیمرگرہ ،جندول سب ڈویژن کی11ہزار لائن کا ایچ ٹی کھمبا شکستہ ہونے سے بجلی کا نظام متاثر، عوام علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعہ 16 جولائی 2021 22:11

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) تیمرگرہ ولئی کنڈ و کے مقام پر جندول سب ڈویژن کی11ہزار لائن کا ایچ ٹی کھمبا شکستہ ہونے سے بجلی کا نظام متاثر، عوام علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی، شکستہ بجلی پول کسی بھی وقت گر کر قیمتی انسا نی جانوں کا ضیاع کا سبب بن سکتا ہے شکستہ حال کھمبے کو تبدیل کرنے اوران کی جگہ درست پول لگوانے کا مطالبہ جما عت اسلامی ڈاگ خزانہ کے سابق کونسلر ابراھیم جان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیمرگرہ ولئی کنڈو کے مقام پر جندول سب ڈویژن کی 11ہزار لائن کے ایک ایچ ٹی کھمبا عرصہ دو سال سے شکستہ اور ٹوٹ پھوٹ ہونے سے پورا جندول سب ڈویژن میں بجلی کا نظام ڈسٹرب اور باد وباران میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اس حوالے سے اہلیان علاقہ نے کئی بار محکمہ واپڈا افسران کے ساتھ ملا قا تیں کرکے انہیں صورتحال سے اگاہ کیا لیکن ہنوز کوئی شنوائی نہ ہوسکی انھوں نے پیسکو چیف اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیکر ولئی کنڈو کے مقا م پر جندول لوئر دیر فیڈر کی خراب ایچ ٹی لائن کے کھمبے کو اکھاڑ کر اس کی جگہ نئی بجلی پول لگوانے کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کرے عوام علاقہ کو درپیش سنگین مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں