جے یوئی ائی لوئر دیر نے متوقع بلدیاتی انتخا بات میں بھر پو حصہ لینے کا اعلان کر دیا

تحصیل خال کے لئے نظامت کے امیدواروں کی نامزدگی کر دی ضلع بھر کے تمام تحصیلوںسے امیدوار کھڑے کرنے کا عندیہ

جمعہ 16 جولائی 2021 22:11

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) جے یوئی ائی لوئر دیر نے متوقع بلدیاتی انتخا بات میں بھر پو حصہ لینے کا اعلان کر دیا تحصیل خال کے لئے نظامت کے امیدواروں کی نامزدگی کر دی ضلع بھر کے تمام تحصیلوںسے امیدوار کھڑے کرنے کا عندیہ دیدیا جمیعت علماء اسلام لوئر دیر کے امیر سراج الدین اور صوبائی رہنما قاضی عیاض الدین نے تیمرگرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام لوئر دیر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیگی انھوں نے کا رکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابھی سے بلدیاتی انتخا بات کے لئے تیاریاں شروع کردیں ضلعی امیر سراج الدین نے بتا یا کہ انھوں نے تحصیل خال کی نظامت کے لئے مفتی ابراھیم سیدکو نامزد کردیا ہے بلدیاتی انتخابات کے لئے خال اور بلامبٹ تحصیلوں کے ویلج کونسل امیدواروں کی سیٹ اپ تیزی سے جاری ہے جبکہ عید الا ضحی کے بعد ضلع دیر کے دیگر تحصیلوں اور ویلج کونسلز امید واروں کی نامزدگی کرکے جمیعت علماء اسلام تمام تحصیلوں سے امیداور کھڑے کرینگے انھوں نے کہا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لئے تیاریاں جاری ہے اور لوئیر دیر سے مذکورہ جلسہ میں ہز اروں کا رکنا ن شرکت کرینگے انھوں نے لوئر دیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ لوئر دیر کے عوام بجلی کی سو فیصد بلز ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ لوئر دیر میں کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ادویات ، آٹا ، چاول چینی ، گیس، بجلی ،اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ائے روز آضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور مہنگائی کی سونامی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں