اے این پی دیر لوئر، غیر فعال دوپارٹی عہد یداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 16 جولائی 2021 23:46

یمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی دیرلویر نے صوبائی تنظیم کی ہدایت پر غیر فعال دوپارٹی عہد یداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ضلعی کابینہ کی توسیع اور تنظیم نو کا مرحلہ مکمل ، ،متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی کا بینہ کا اہم اجلاس زیر صدار ت رکن صوبا ئی اسمبلی حاجی بہادر خان منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ملک سجاد خان ،جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب خان بشمول دیگر عہد یداروں نے شرکت کی ،اجلاس میں طویل عرصہ سے غیر حا ضر و غیر فعال ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک واجد خان اور جاینٹ سیکرٹری نعیم جان کو اپنے عہد وں سے ہٹا دیا گیا علاوہ ازیں کریم اللہ خان کو فنانس سیکرٹری ،مراد مشوانی کو انفارمیشن سیکرٹری احسان الحق تا جک کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،میاں حضرت حسین کو جاینٹ سیکرٹری مقرر دکردیا گیا ،اس موقع پر ضلعی صدر رکن صوبا ئی اسمبلی حاجی بہادر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن پرکسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا اانہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہے ،اے این پی واضح قوت بن کر ابھری گی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں