ججز تقرری معاملہ، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ میں وکلاء کا عدالتی کا روائی سے بائیکاٹ

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:19

تیمرگرہ( آن لائن) ججز کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبائی بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ میں وکلاء نے عدالتی کا روائی سے بائیکاٹ کرکے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے سابق صدر اور ممتاز قا نون دان اقبال الرحمان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سنئیر ججز کو نظر انداز کرکے ان کی جگہ جونئیر اور منظور نظر ججز کی تعیناتی نا انصافی ہوگی جس کا مقصد ایسے لوگوں کو لانا ہے جو حکومت کی مرضی کے مطابق فیصلے ان سے کرائے جاسکے انھوں نے کہا کہ وکلاء ائین اور قانون کی خلاف ورزی کے خلاف سیسہ پھلائی ہوئی دیوار بن جائینگے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عدلیہ اور میڈیا کو اپنے ماتحت بنا نا چاہتی ہیں لیکن وکلاء اس کی بھر پور مذاحمت کرے گی انھوں نے کہا وکلاء برادری نے ائین اور قانون کی بالا دستی کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہے اور ائندہ بھی دینگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں