اوپن یونیورسٹی کو مکمل طور پر ڈیجیٹلایز ڈ کردیا ،وائس چانسلر پروفیسر ضیاء القیوم

منگل 14 ستمبر 2021 23:51

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) علامہ اقبال او پن یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹرضیا ء القیوم نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کو مکمل طور پر ڈیجیٹلایز ڈ کردیا ہے ،طلبہ اور اساتذہ کے مسا ئل کاحل اولین ترجیح ہے،اراضی مہیا ہونے کے بعد تیمرگرہ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کردیا جائیگا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیرلویر کے سا تھ ابتدا ئی بات چیت مکمل کر لی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ ریجنل آفس کے دورے اور بعدازاںمقامی ہوٹل میں ٹیوٹرز ،اساتذہ اور دفتری عملے سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ریجنل ڈائیریکٹرانعام اللہ شیخ، اسسٹنٹ ریجنل ڈائیریکٹرمعاذ احمد، ریجنل کوارڈینٹر پرنسپل راحت اللہ خان بھی اُ ن کے ہمراہ تھے جنہوں نے مقامی کیمپس بشمول طلبہ و طالبات کے مسا ئل کے حوالے سے وی سی کو آگاہ کیا ، وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرضیا ء القیوم کاکہنا تھا کہ علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معیاری تعلیم کے سبب نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ فاصلاتی نظام میں دنیا بھر میں کلیدی مقام کی حامل ہے ،کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ اور مقامی طلبہ و طالبات کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،ملک بھر میں قائم 55مقامی دفاتر کے ذریعے 21لاکھ طلبہ کے مسائل کے حل میںاہم کردار ادا کررہے ہیں ،سیلولر کمپنیوں کے سا تھ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ منسلک طلبہ کو سستے ترین نیٹ پیکجز کے حوالے معاہدہ کیا جاچکا ہے تاکہ وہ بروقت ورکشاپس لینے کے سا تھ سا تھ آن لائن امتحان اور اپنے اسائمنٹ بجھواسکے ،نیٹ کے سہولت سے محروم طلبہ کو مقامی دفاتر میں ڈیجٹل کلاس رومزکے ذریعے ماہر اساتذہ کے نگرانی میں آن لائن کلاسز لئے جاینگے بصورت دیگر مقامی سطح پر ماہر اساتذہ کے نگرانی میں ورکشاپس منعقد کروائے جاینگے ،انہوں نے کہا کہ مقامی ٹیوٹرز کے لئے اعزازیہ میں مناسب اضافہ کردیا گیا ہے ہر سمسٹر کے اختتام پرتمام ٹیوٹرزکو بذریعہ بنک اکاونٹس آن لاین آدائیگیاںیقینی بنانے کے لے نظام انسٹال کیا جا چکا ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ تیمرگرہ میں جدید سہولیات سے آراستہ یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جا ئیگا اراضی کے حصول کے لئے کوشش شروع کردی گئی ہے جس سے طلبہ اور اساتذہ کے مسا ئل حل ہونگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں