تیمرگرہ، منگ میں فائرنگ سے 3راہ گیر بھی جاں بحق ہوئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:35

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) سانحہ طور منگ فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین راہ گیر بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،گزشتہ روز طور منگ میں نماز جنازہ کے بعد مسلح فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے 3راہ گیر بھی جاں بحق ہو گئے بدقسمت راگیر نماز جنازہ کے ادا ئیگی کے بعد مقامی پیٹرول پمپ کا مالک میاں ظاہر، شیر حضرت اور ہارون خان شامل ہے ،ہارون خان کو اپردیر میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ باقی دو را ہگیروں کے نماز جنازے مقامی طور پر ادا کئے گئے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں