ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں میگا تر قیاتی منصوبوں پر کا م کا آغاز اسی مالیاتی سال سے ہوگا

منصوبو ں کے بروقت تکمیل سے ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا:فواد خان

جمعرات 14 اکتوبر 2021 22:54

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں میگا تر قیاتی منصوبوں پر کا م کا آغاز اسی مالیاتی سال سے ہوگا ،منصوبو ں کے بروقت تکمیل سے ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل تیمرگرہ کے صدر ملک فواد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان کے معاون خصوصی ملک فواد خان کا کہنا تھا کہ 52کروڑ کی خطیر لاگت سے تالاش با ئی منصوبہ اسی سال مکمل کرلیا جائیگا جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی علاوہ ازیں تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز آغاز حوالے سے تمام تر اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں ،،جبکہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان کی خصوصی کاوشوں سی70کروڑ کی خطیرلاگت سے تیمرگرہ بیوٹی فیکشن منصوبہ اگلے دوسالوں میں مکمل ہوگا،ملک فواد خان کا کہناتھا کہ 435ملین کی لاگت سے تالاش گرلز ڈگری کالج کے لے منظور جبکہ7ارب کی لاگت سے گوپلم ایری گیشن منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں زرعی انقلاب آئیگا،وزیر اعلی نے حالیہ دورہ لویر دیر کے دوران ہیڈ کواٹر تیمرگرہ کے لئے ایک ارب 30کروڑ روپے گر یوٹی سکیم کے لے منظور کئے ہیں جس سے صاف پانی فراہمی حوالے سے شہریوں کی مشکلات ختم ہو نگی،جلد ہی57کروڑ کی لاگت سے کنڈرو پل پر تعمیراتی کام شروع ہو گا جس سے تیمرگرہ پر ٹریفک کا دباو کم کرنے میں مدد ملی گی، انہوں نے کہا کہ ترقیا تی کاموں نے مخالفین کے اوسان خطاء کر دئیے ہیں اگلے عام اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی ایک دفع پھر واضح اکثریت حاصل کر ئیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں