تیمرگرہ: ڈکٹر اسرار کومتفقہ طور پرآل پاکستان بی پی ایس ٹیچر ایسوسی ایشن شہید بی بی یو نیورسٹی کے صدر منتخب کرلیاگیا

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:00

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈکٹر اسرار کومتفقہ طور پرآل پاکستان بی پی ایس ٹیچر ایسوسی ایشن شہید بی بی یو نیورسٹی کے صدر منتخب ،اس حوالے سے انتخابی اجلاس یونیورسٹی مین منعقد ہوا جس کے تحت یگر عہدیداروں میںڈاکٹر ضیاء خلیل کو فنانس سیکرٹری، محمود خان خادگزئی ،ڈاکٹر عابداللہ اورڈاکٹر احسان دانش کور کمیٹی کے ممبرز جبکہ ڈاکٹر امین اللہ کو میڈیا کواراڈینیٹر منتخب کیا گیا،اس موقع پر یونیورسٹی میں پہلے سے موجود صفہ اور پاسبو کے نام سے بنائے گئے ٹیچرز تنظیموں کو تحلیل کرکے دیر یونیورسٹی ٹیچر ایسو سی ایشن بنایا گیا،اجلاس میںبی پی ایس ملازمین کی مطالبات کے بارے میں21اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس پر اطمنان کا اظہار کیا گیااور اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ21اکتوبر کوہر صوررت میں فیکلٹی کے تمام ممبرز اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرینگے اور اپنی جائز حقوق کی حصولی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر اسرار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ٹیچر ایسو سی ایشن کے ممبرز نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو کسی قسم کا ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں