وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا کا دیرپا ئین میں وفاقی حکومت کے فنڈز سے مکمل بجلی منصوبوں کا افتتاح عوام کے آنکھوں میں دھول جھو نکنے کی کوشش کی ہے ،مسلم لیگ ن دیر پا ئین

بدھ 18 مئی 2022 23:34

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دیرپا ئین میں وفاقی حکومت کے فنڈز سے مکمل ہونے والے بجلی منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کے آنکھوں میں دھول جھو نکنے کی کوشش کی ہے ،جندول اور میدان میں گریڈ اسیٹیشز کا افتتاح غیر قانونی اور اخلاقی روایات کے خلاف ہے ،وزیر اعلی کا دورہ مکمل طو رپر ناکام رہا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن ضلع دیر پا ئین کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کو شاید اب تک وفاق میں اپنی حکومت کے خاتمے کا علم نہیں اور انہوں نے وفاقی حکومت کے دا ئرہ اختیار میں آنے والی منصوبوں کا افتتاح کرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ پے در پے افتتاحی تقاریب اور فیتے کاٹنے کی بجا ئے گزشتہ9برسوں سے پختون خواہ پر مسلط پی ٹی آئی کی حکومت نے خالی نعروں کے سوا ء کچھ نہیں کیا اور اب تک گرا و نڈ پر ایک بھی منصوبہ موجود نہیں ،دیر موٹروے ،تیمرگرہ گریوٹی سکیم اور تالا ش با ئی پاس سمیت گو پلم ایرگیشن سکیم کے نام پر لوگوں کو ٹرخایا جا رہا ہے اور عملی ایک بھی منصوبہ موجود نہیں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں