وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخواکادیرچیمبر کیلئے پانچ کروڑ گرانٹ ریلیز کرنے کا اعلان

بدھ 18 مئی 2022 23:34

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دیرچیمبر اف کا مرس اینڈ انڈسٹریز کے لئے پانچ کروڑ روپے گرانٹ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ،سیکٹری انڈسٹریز کو ہدایات جار ی ،چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹریز دیرلویر کے صدر واجد شعیب نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے قبل ازیں ایم این اے سید محبوب شاہ ،ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان اور تحصیل چیئرمین عاصم شعیب کی کوششوں سے وکنال پانچ مرلے پلاٹ اراضی دفتر کے تعمیر لے دی ہے جس پر ضلعی انتظا میہ نے کام شروع کردیا ہے ،بدھ کو دورہ دیر پا ئین کے دوران چیمبرکے ضلعی دفترکی تعمیر ،تزئین وآرایش اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر وزیر اعلی کی جانب سے سیکرٹری انڈسٹریز کو گرانٹ ریلیز بارے ہدایت خوش آئند امر ہے جس پر چیمبر کی پوری کا بینہ اُ ن کی مشکور ہے ،چیمبر حوالے سے وزیر اعلی کے خد مات کو ہمیشہ یاد ر رکھا جا ئیگا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں