دیرپا ئین ،ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:28

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) دیرپا ئین ،ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا ،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،طویل خشک سالی اور گرمی کے شد ت میں اضافہ کے بعد ضلع دیر پا ئین کے مختلف علاقوں میں علما ء کرام کے اپیل پر نماز استسقا ء ادا یئگی کا سلسلہ جار ی ہے تو دوسری جانب نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں اندھی طوفان کے بعد ہلکی اور بعض مقامات پر تیز بار ش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،واضح رہے کہ خشک سالی کی و جہ سے مختلف علاقوں میں کنویں ندی نالیاں اور چشمے سوکھ گئے،درجنوں واٹر سپلا ئی اسکمیں بند ہونے سے لو گ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہے ,گردو وغبار کی و جہ سے گلے کی بیماریاں وباء کی صورت اختیار کر چکی ہے ،مقامی علما ء کرام نے باران ر حمت کے لے لوگوں سے نماز استسقاء کی ادا ئیگی کی اپیل کی ہے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں