تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پی ٹی ائی ، ن لیگ ، پی پی پی نے عوام کو مایوس کیا:سراج الحق

منگل 31 مئی 2022 20:19

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2022ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پی ٹی ائی ، ن لیگ ، پی پی پی نے عوام کو مایوس کیا اور ان کی ناقص پالیسوں کی وجہ ملک دلدل میں پھنس چکا ہے مذکورہ سیاسی جماعتوں نے ملک کو 53ہزار ارب ڈالرز کا مقروض بناکر عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جما عت اسلامی نے 3جون کو منصورہ میں مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور ائندہ کا لائحہ عمل بے کیا جا ئیگا موجودہ حکومت چل نہیں سکتا ہے الیکشن ریفارمز کے بعد الیکشن کی جانب جانا چاہئے حکومت سود فری بجٹ پیش کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی سیکر ٹریٹ احیاء العلوم بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جما عت اسلامی لوئر دیر اعزازلملک افکاری ، جنرل سیکرٹری ارشد زمان ، سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ، اور سابق ایم پی اے حاجی سعید گل بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے تمام حکومتوں نے ورلڈ بینک اور ائی ایم ایف کے ہاتھوں قوم کو مقروض بنا یا سٹیٹ بینک کو ائی ایم ایف اور کشمیر کو بھارت کے حوالہ کر دیا عمران خان اور پی ڈی ایم دونوں نے جلسے جلوسوں پر توجہ مرکوز کرکے عوام کے مسائل مشکلات کا ان کے ساتھ کوئی احساس نہیں اس وقت ملک میں شدید مہنگائی ، اور بے روزگاری ہے عمران خان اور پی ڈی ایم اسٹبلمشنٹ کی چھتری تلے پناہ لینے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں قومی اسمبلی میں اپوایشن صرف جما عت اسلامی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت سود سے پاک بجٹ لا یا جائے اگر حکومت نے ائی ایم ایف کی ایما پر سود پر مبنی بجٹ لایا تو جماعت اسلامی اس کو مستر د کرے گی اور اس کے خلاف ملک بھر میں چوکوں اور چوراہوں پر احتجاج کرے گی انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کا رکر دگی مایوس کن ہے انھوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا عمران خان احتجاج تو کرتے ہیں لیکن عمران خان یہ نہیں بتاتے ہیں کہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لئے کیا اقدامات کئے تھے انھوں نے کہا کہ لا پتہ فراد کے حوالے سے اسلام آبا دہائی کورٹ کی ایکشن قابل تعریف ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کو رونا وباء کا بہانہ بنا رہے ہیں لیکن کو رونا تو بنگلہ دیش اور بھارت سمیت تمام دنیا میں تھا لیکن ان کی جی ڈی پی پاکستان سے بہتر رہی انھوں نے کہا کہ جما عت اسلامی تمام سیاسی قائدین کا بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے اور جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہئے جماعت اسلامی ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جما عتوں کی جانب سے اسلام آباد میں چند ہزاروں لوگوں کو مجمع اکٹھا کرکے سپریم کو رٹ پر دباو ڈالنا نا قابل قبول ہے سپریم کورٹ کسی سیاسی جما عت کے دباو میں نہ ائے نظریہ ضرورت کو دفن کرکے آزا دانہ فیصلے کریں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متناسب نمائندگی کی انتخا با ت کرانے کی مطالبہ کرتی ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسرا ئیل کے ساتھ دوستی کاہاتھ بڑھانے کی شدید مذاحمت کرے گی اور اسرائیل سے دوستی کرنا فلسطین کی کاز کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافی اور حکومت قوم سے معافی ما نگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں