تیمرگرہ، دوماہ گزر گئے بلدیاتی نمائند گان سے حلف نہ لیا جاسکا

جمعرات 2 جون 2022 00:27

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2022ء) دوماہ گزر نے کے باوجود بلدیاتی نمائند گان سے حلف نہ لیا جاسکا ،عوام بلدیاتی نمایند وں کے گھرکے چکر کاٹنے پر مجبور ،بنیادی عوامی مسا ئل کے حل میں شدید مشکلات کاسامنا ،تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلے ضلع دیرپا ئین بشمول دیگر اضلاع میں ویلج کونسلز اور تحصیل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ،تاہم دوماہ گزرنے کے باوجود تاحال بلدیاتی نمایندگان حلف سے حلف نہ لیا جا سکا ،علاوہ ازیں دفاتر ،گاڑیوں اور اختیارات کے حوالے سے بھی تاحال واضح پا لیسی وضح نہ کی جاسکی، جبکہ بعض ٹی ایم ایز میں جون کے مہینے میںسالانہ بجٹ سازی کاعمل شروع ہو جائیگا تا ہم منتخب کونسل نہ ہونے کے سبب بجٹ سازی سے متعلق مستقبل میں مشکلات درپیش ہوسکتی ہے ذرایع ے مطابق مقامی افراد اپنے مقامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی فراہمی میں روکاٹیں دور کرنے کی خاطر منتخب نمایندگان سے بار بار ملاقاتیں کررہے ہیں مگر حلف سے محروم نمایند گان مسائل کے حل میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں کررپارہے ،عوامی حلقوں نے منتخب نمایند گان سے فوری حلف لینے اور اُ ن کے اختیارات کے حوالے سے جامع پالیسی مر تب کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کا مطالبات کیا ہی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں