ضلعی انتظامیہ کی خود ساختہ مہنگائی بڑھانے اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیافروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

جمعہ 3 جون 2022 18:04

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2022ء) ڈپٹی کمشنرضلع دیر پائین کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کی ہدایات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے خود ساختہ مہنگائی اور من پسند ریٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افرد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور کاوربار سیل کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی پر ضلع بھر میں80 کاروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ 2افراد کے کاروبار کو سیل اور 3 افراد کو وارننگ جاری کرتے ہوئے 26500 روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں