بھارت میںبی جے پی رہنماوں کی حضور ﷺ کے شان میں گستاخانہ بیانات پر تیمرگرہ کے تاجر برداری سراپا احتجاج، بھارتی مصنوعات کی با ئیکاٹ کا اعلان

بدھ 8 جون 2022 23:40

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2022ء) بھارت میںبی جے پی رہنماوں کی حضور ﷺ کے شان میں گستاخانہ بیانات پر تیمرگرہ کے تاجر برداری سراپا احتجاج بھارتی مصنوعات کی با ئیکاٹ کا اعلان مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ اس حوالے سے انجمن تاجران تیمرگرہ کا ایک اجلاس صدر حاجی انوار الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی لائق زادہ ، حاجی حسین اللہ ، حاجی اطیع اللہ ، آمان اللہ خان ، سمیت تاجر برا دری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجرا ن تیمر گرہ کے صدر حاجی انوا رلدین نے بھارت کے حکمران جما عت بی جے پی کے ارکان کی جانب سے حضور ﷺکے شان میں گستا خانہ بیانات پر شدید تشویش اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ اس ناپاک جسارت سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بھارت اور بی جے پی اس گستاخی پر معافی مانگیں انھوں نے بھارتی مصنوعات کی بائیکاٹ کا اعلان کیا اور ملک بھر کے تا جروں اور عوام اور مسلم ممالک سے پر زور بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی مصنوعات کا با ئیکا ٹ کریں تمام مسلم ممالک بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے ان کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے انھوں نے کہا کہ ہم کٹ مریںگے لیکن اپنے آقا حضور ﷺکے شان میں گستا خی برداشت نہیں کرینگے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں