دیرپا ئین ،اہلیان گڑگیہ میاں کلے کابنیادی ضروریات کی عد م فراہمی پر منتخب ممبران اسمبلی کے خلاف مظاہرہ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری ر کھنے کا اعلان

ہفتہ 11 جون 2022 00:33

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2022ء) دیرپا ئین ،اہلیان گڑگیہ میاں کلے کابنیادی ضروریات کی عد م فراہمی پر منتخب ممبران اسمبلی کے خلاف مظاہرہ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری ر کھنے کا اعلان ،اس حوالے سے جمعہ کو پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے مقامی راہنما اصف اقبال سادات کی قیادت مظاہرہ کیا ،مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے اصف اقبال سادات وویگر کا کہنا تھا ہیڈ کواٹر تیمرگرہ سے تین کلومیٹردوری کے باوجود علاقہ کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی جس کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں ایل پی جی اور ایندھن خرید نے پر مجبور ہے جبکہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی کمی کے سبب کربلا کاسماں ہے ،چار سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلا ئی سکیم تعمیر کی جا چکی ہے تا ہم ٹرانسفر عدم فراہمی کی و جہ سے تا حال مذکورہ سکیم غیر فعال اور لوگ دوہزار روپے فی ٹینکر کے حساب سے پانی خرید کر لانے پر مجبور ہے علاوہ ازیں ایک کروڑ 20لاکھ کی لاگت سے سڑک تعمیر کے لے گرانٹ ریلیز ہوجانے کے باوجود رابطہ سڑک کی تعمیر تاحال ممکن نہ ہوسکی ،علاقہ میں بچوںاور بچیوں کے لے پرائمری سے آگے سکول موجود ہے اور نہ کھیلوں کامیدان، علاوہ ازیں جنازگاہ کے لے مقامی لوگوں کی جانب سے زمین وقف کے جانے کے باوجود جناز گاہ کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہوسکی انہوں نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پر مسائل کے حل میں ٹال مٹول سے کام لینے اور الیکشن کے بعد علاقہ کا دورہ نہ کرنے کا الزام لگایا ،شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ تک پیدل مارچ پر مجبور ہونگے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں