تیمرگرہ: کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا یکم جو لائی سی تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے بشمول نئے ٹینڈرز سے با ئیکاٹ کا اعلان

منگل 21 جون 2022 22:29

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے یکم جو لائی سے صو بہ بھر میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے بشمول نئے ٹینڈرز سے با ئیکاٹ کا اعلان کردیا ،مطالبات کی منظوری تک بھرپور احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان ،اس حوالے سے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈڈویژن کے زیر اہتمام چکدرہ میں گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بھرسے ہزاروں کنٹریکٹرز نے شرکت کی ،کنونشن سے قایمقام صوبا ئی صدر سراج الحق ،جنرل سیکرٹری ملک ریاض ،ڈویژنل صدر انجنیر اکرام اللہ خان ،جنرل سیکرٹری عمران اللہ ٹھاکر بشمول ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز نے خطاب کیا ،اپنے خطاب میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی میں 200فیصد اضافہ کے بعد تعمیرات سے متعلقہ تمام اشیاء سمینٹ ،سریا ،ریت ،بجری وغیرہ کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے ،جس کے بعد حکومت کے مقررہ کردہ پرانی نرخوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ر کھنا ممکن نہیں صوبا ئی حکومت فوری طور پر کنٹریکٹرز کے لے پر ئیمم کی صورت میں اضافی پیکج کا اعلان کریں ،مقررین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود ان سے مختلف اقسام کے ٹیکسز کی وصولی ناقابل فہم ہے جس کی وجہ سے برادری میں تشویش کی شدید لہر پائی جا تی ہے ،انجنیر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ جاری او ر مکمل ہونے والے ترقیا تی اسکیموں کی مد میں مختلف محکموں کی جانب سے کنٹر یکٹرز کو جاری کردہ چیکس باونس ہورہے ہیں اکاونٹس منجمد کئے جانے کے سبب انہیں ادائیگی نہیں ہورہی مذکورہ غیر قانونی اقدام کے خلا ف جلد مذکورہ محکموں کے خلاف جعل سازی کے مقد مات قائم اور عدالت سے رجوع کیا جا ئیگا حکومت کے ذمہ پہلے سے ہی کنٹر یکٹرز برادری کے واجب الاداء اربوں روپے ادا ئیگی کے لے فوری اقدامات اُ ٹھا ئے جا ئے ،مقررین نے د ھمکی دی کہ مطالبات منظو ر نہ ہونے کی صورت میں مٹہ سوات میں وزیر اعلی کے رہایش گاہ کے سا منے احتجاجی دھرنے سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں