لوئر دیر میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی پرچار افراد کو گرفتار کرلیاگیا

جمعرات 30 جون 2022 23:05

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء)لوئر دیر میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی پرچار افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کے احکامات کی روشنی میں دیر لیویز کے جوان دریائے پنجکوڑہ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے دریاے پنجکوڑہ میں نہانے اور لکڑی اکٹھا کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر چارافراد کو گرفتار کیا گیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں