تیمرگر،مون سون بارشیں، تالاش کے برساتی خوڑمیں شدید طغیانی پانچ اضلاع کے لاکھوں باسیوں کے لئے عذاب بن گیا

بدھ 6 جولائی 2022 20:50

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) مون سون بارشیں، تالاش کے برساتی خوڑمیں شدید طغیانی پانچ اضلاع کے لاکھوں باسیوں کے لئے عذاب بن گئی ،12گھنٹے بدترین ٹریفک جام کی و جہ سے خواتین ،بچوں اور مریض بدترین ٹریفک جام میں بھوکے پیاسے پھنسے رہے ،شمشی خان اور زیارت تالاش کے مقاما ت پر رابطہ پل تعمیر نہ ہونے اور تالاش با ئی پاس تعمیر میں مسلسل تاخیری حربوں پر مقامی لوگوں کا شدید احتجاج ، سیاسی قیادت پر نا اہلی کا الزام۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح شدید طوفان و بادوباراں کے سبب شمشی خان اور زیارت تالاش کے مقاما ت پر مین جی ٹی روڈ شمشمی خان اور زیارت تالاش کے مقامات پر 12 گھنٹوں تک بند رہا ،جس کے سبب دیر اور پشاور شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں پھنس کررہ گئی ،لوگ کھیتوں میں متبادل راستوں کی تلاش میں بھٹکتے رہے ،مسلسل کوششوں کے بعد مقامی ٹریفک اہلکاروں اور رضا ء کاروں نے سہ پہر تک روڈ کو کلیر کردیا ،دوسری جانب 68کروڑ کی خطیر لاگت سے زیر تکمیل 10کلومیٹر تالاش با ئی پاس منصوبے کی تعمیر میں مسلسل تا خیر کے سبب بھی مقامی لوگ اور مسافر مشتعل نظر آئے ،شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پانچ اضلاع دیرلویر ،دیر اپر ،اپر چترال ،لویر چترال اورضلع باجوڑ کے لاکھوں نفوس کی سہولت کی خاطر تالاش بائی منصوبہ جلد از جلد تعمیر جبکہ گزشتہ 40سال سے ان کا مطالبہ ہے کہ زیارت تالاش اور شمشی خان کے مقامات پر رابطہ پلوں کی تعمیر جلد از جلد ممکن بنائی جا ئی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں