میگاواٹ کا کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ رواں سال دسمبر تک مکمل ہوگا ، چیف ایگزیکٹو پیڈو

کوٹو ہائیڈرو پاور اہم منصوبہ ،مقصد سستی، قابل تجدید، ماحول دوست بجلی پیدا کرنا ہے، تکمیل کے بعد منصوبہ نیشنل گرڈ کو مطلوبہ گرین توانائی کی فراہمی شروع کر دیگا،بیان

پیر 1 اگست 2022 21:13

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) نے کہا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں 40.8 میگاواٹ کا کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 2022 کے آخر تک نیشنل گرڈ کو مطلوبہ گرین توانائی کی فراہمی شروع کر دے گا،کوٹو ہائیڈرو پاور پی ای ڈی او کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد سستی، قابل تجدید، ماحول دوست بجلی پیدا کرنا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) کے سیکرٹری انرجی اینڈ پاو سید امتیاز حسین شاہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) نے کوٹو ہائیڈرو پاور کا دورہ کیا تاکہ کام کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے بعد جاری بیان کے مطابق سائٹ پر بھاری مشینری نصب کر دی گئی ہے اور یہ منصوبہ رواں سال میں مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق سی ای او پی ای ڈی او نے کہاپاکستان کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے خاص طور پر صوبے کے دیہی اور دور دراز علاقوں میںکوٹو ہائیڈرو پاور پی ای ڈی او کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد سستی، قابل تجدید، ماحول دوست بجلی پیدا کرنا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق چین کا سیچھوان ،سرور، سی لیان چوہنگ چھنگ لو یانگ ( جے وی ) اس منصوبے کا کنٹریکٹر ہے، جو مستقبل میں سالانہ 205 جی ڈبلیو ایچ توانائی برآمد کرے گا۔

تعمیر کا آغاز فروری 2015 میں کیا گیا تھا جبکہ اصل منصوبے کی تکمیل کی تاریخ فروری 2019 تھی۔گوادر پرو کے مطابق کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کم یونٹ لاگت کی وجہ سے انتہائی فائدہ مند ہے اور اس سے تھرمل فیول کی درآمد پر زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔ منصوبے کی وجہ سے گیس تھرمل پلانٹ سے تقریباً 71,100 ٹن اور ڈیزل تھرمل پلانٹ سے 129560 ٹن سالانہ کاربن گیس کے اخراج سے گریز کیا جائیگا۔ پی ای ڈی او کے مطابق 50 سال سے زائد عرصے کے پراجیکٹ کے مالی فوائد کا تخمینہ 9.63 روپے فی کلو واٹ کی مجوزہ قیمت پر لگایا گیا ہے۔ فنانشل انٹرنل ریٹ آف ریٹرن (ایف آئی آر آر) کو 12.49 فیصد بنایا گیا ہے، جو اس منصوبے کو مالی طور پر قابل عمل بناتا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں