دیر لو ئر میں یوم شہدا منایا گیا ،ڈپٹی کمشنر کی یاد گار شہدا پر حاضری

جمعرات 4 اگست 2022 15:45

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنردیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے یوم شہدا پولیس کے موقع پر پولیس لائین بلامبٹ میں یاد گار شہدا پر حاضری دی اورپولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس مسور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ کے ہمراہ یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہدا دیر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس ، آرمی، لیویز کے قربانیوں اور عوام کے بھر پور تعاون سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیشں کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے دیر پائین کے 57 پولیس جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں پیش کیں ۔اس موقع پر دیر ٹاسک فورس کرنل مصور نے پولیس شہداء کے بچوں کیلئے ایف سی سکول بلامبٹ میں فری داخلہ و فری تعلیم دینے کا اعلان کیا ۔ یوم شہدا پولیس کے پروگرام میں پولیس آفیسرز،شہداء کے ورثاء سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں