تیمرگرہ میں خصوصی مون سون شجر کاری مہم کا آغاز

جمعرات 4 اگست 2022 21:15

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) ٹی ایم اے تیمرگرہ کے زیر اہتمام خصوصی مون سون شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا،تحصیل بھر میں5ہزار پودے لگا ئے جاینگے،اس حوالے سے تحصیل چیئرمین مفتی عرفان الدین،تحصیل میونسپل آفیسر شکیل حیات خان اور ٹی اوآر حنیف الر حمٰن نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ،میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے مفتی عرفان الدین کا کہنا تھا کہ شجرکا ری مہم کی کا میابی سب کی ملی ،مذہبی اور قومی ذمہ داری ہے ،صاف ماحول کیلئے ،انسانی ذندگی کی بقاء اور ماحولیا تی تبدیلیوں سے بچنے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ شجرکاری وقت کا تقاضا ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے عملہ خصوصی مون سون شجرکاری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں پھل دار اور پھول دار 5ہزار پودے لگائے گا انہوں نے علما ء کرام ،اساتذہ کرام ،مشران اور مقامی میڈیا سے شجرکاری مہم کو کامیا ب بنانے کی اپیل کی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں