لوئردیر، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی پر حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص گرفتار، نامعلوم مقام پرمنتقل

پیر 8 اگست 2022 17:17

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) لوئر دیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم پی اے کی گاڑی پر حملے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ زخمی رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اسلام آباد کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں کرفیو کے نفاذ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں اور ان کے ہینڈلرز کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔زیمدرہ تھانے کے ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بختفور نامی ایک مشتبہ شخص کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے حراست میں لے لیا ، اسے پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں