قومی وطن پارٹی دیر کے ضلعی صدر ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے

منگل 21 اپریل 2015 22:08

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) قومی وطن پارٹی دیر کے ضلعی صدر ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے گزشتہ روز ڈیڈک کمیٹی دیر بالا کے چئیرمین ملک بہرام خان ،جماعت اسلامی کے نائب صوبائی امیر مولانا اسداﷲ ،محمد رسول خان پر مشتمل وفد نے قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر اخونزادہ سکندر حضرت سے ملاقات کرکے انہیں جماعت اسلامی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی جس کو قبول کرتے ہوئے اخونزادہ سکندرحضرت ،قومی وطن پارٹی تحصیل خال کے صدر شہزادہ فہد ،اخونزادہ آدم حضرت اور اخونزادہ اطہر سید نے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اخونزادہ سکندر حضرت نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک میں کرپشن سے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کے کوششوں سے متاثرہوکر شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور انشاء اﷲ مرتے دم تک جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں