تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کو ٹیچینگ ہسپتال کا درجہ دیں گے ،دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی قائم کر کے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے ، دیر کی پسماندگی کو دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،،حکومت ضلع دیر کیلئے10 سالہ ملٹی سیکٹورل پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے طرز پر دیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی قایم کریں گے
سینئر صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں تقریب سے خطاب
ہفتہ 2 مئی 2015 21:09
دیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کو ٹیچینگ ہسپتال کا درجہ دیں گے اور ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں برن یونٹ کو مزید بہتر بنا کر عوام کے سہولیات فراہم کریں گے ۔دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی قائم کر کے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے ۔
دیر کی پسماندگی کو دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔دیر کے تمام علاقوں میں سڑک ،بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اپنے ذمہ داریوں کو ہر صورت میں پورا کریں گے ۔ضلع دیر کے لیے دس سالہ ملٹی سیکٹورل پراجیکٹ کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے۔(جاری ہے)
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے طرز پر دیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی قایم کریں گے جس کے نتیجے میں ضلع دیر میں بھی ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔
وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے وزیر خزانہ مظفر سید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اﷲ خان نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے سے بدامنی ، کرپشن ،بے روزگاری کے خاتمے اور نئی نسل کوبہتر روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے سنجید ہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم منصوبوں پر عمل درآمد شروع کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت میں اتحادی کی حیثیت سے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی کام ، عوام کی خدمات اور میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیر میں میڈیکل کالج اور انجنیئر نگ یونیورسٹی کے قیام سے ملاکنڈ ڈویژ ن کے طلباء او ر طالبات مستفید ہوں گے اور علاقے میں روزگار کے مواقعے پید ا ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر دیر پائین کے زیر اہتمام رمضان قرات ونعت اور کوئزمقابلوں کا انعقاد
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئنزئی سردار بادشاہ نے چکدرہ بازار کا دورہ
تیمرگرہ،عالمی یوم یتمٰی کے مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام آغوش سنٹر گل آباد میں سالانہ گرینڈ ..
دیرلوئر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بازاروں کا دورہ ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈی سی دیر لوئر کی ہدایت پر اے اے سی کا بازاروں کا معائنہ
ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کا روزانہ کہ بنیاد پر بازاروں کا معائنہ جاری
ڈی ایف سی کا منڈا بازار کا دورہ،فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلے جاری
ضلعی انتظامیہ محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کے نمائندوں کاصبح بولی کے وقت فروٹ اور سبزی منڈی تیمرگرہ کا ..
ڈپٹی کمشنردیرلوئرکی ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکا بازاروں کا دورہ
ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایم فل سکالر ثناء بیگم کا اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادینزئی کا مختلف بازاروں کا دورہ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں و کوالٹی کو چیک کیا
تیمرگرہ،الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع دیر لوئر میں ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے لیے خصوصی سکریننگ کیمپ ..
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار