سرکاری وسائل کا استعمال، ملازمین کی الیکشن مہم چلانے پر ٹی ٹی آئی و اڑی کا انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی

پولنگ اسٹیشنوں پر مخصوص پارٹی کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا نیسے انتخابی عمل متنازعہ بن گیا ہے، محمد یار خان ،عیان اﷲ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 16 مئی 2015 20:36

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) سرکاری وسائل کا استعمال ،ملازمین کی الیکشن مہم اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی واڑی نے بلدیاتی الیکشن سے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ،پولنگ اسٹیشنوں پر ایک مخصوص پارٹی کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جس سے انتخابی عمل متنازعہ بن گیا ہے صوبائی حکومت نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف واڑی کے صدر سعید شاہ خان کے رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اربن کونسل واڑی سے پی ٹی آئی کے ضلعی امیدوار محمد یار خان ،عیان اﷲ خان ملک محمد نواز خان و دیگر نے الزام لگایا کہ تحصیل واڑی اور خصوصآاربن کونسل واڑی میں بلدیاتی الیکشن کے لئے بنائے گئے قوائد و ضوابط کی سرعام خلاف ورزی جاری ہے کیونکہ نہ صرف انتخابی ڈیوٹی کے لئے نامزد کردہ ملازمین ایک جماعت کے امیدواروں کے لئے الیکشن مہم میں مصروف ہیں بلکہ محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت ،لوکل گورنمنٹ ملازمین اور پولیس کے بعض اہلکار الیکشن مہم کا حصہ بن کر حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے متعلق ثبوت متعلقہ محکموں کو فراہم کرنے کو بھی تیار ہے انہوں نے عین انتخابات کے موقع پر سرکاری وسائل کے استعمال اور زکواۃ کی رقم بطور سرکاری رشوت تقسیم کو الیکشن سے پہلے دھاندلی قرار دیا اور کہا کہ واڑی میں جاری اس قسم کی سرگرمیوں پر فی الفور پابندی نہ لگی تو تحریک انصاف کے امیدوار احتجاجآ بلدیاتی الیکشن سے بایئکاٹ سمیت کارکنوں کو سڑکوں پر نکل آنے پر غور کریگی انہوں نے صوبائی حکومت سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں