عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں موسم گرما کی آمد اور سینئر طلباء کو الوداع کہنے کیلئے رنگارنگ تقریب کا انعقاد

منگل 26 مئی 2015 17:44

لوئر دیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں طلباء اور اساتذہ نے موسم گرما کی آمد اور سینئر طلباء کو الوداع کہنے کے سلسلے میں گزشتہ روز کیمپس کے آڈیٹورئم میں ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاجس میں ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے مختلف کلاسوں کے طلباء نے سماجی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیاں پیش کرکے حاضرین سے داد و آفرین حاصل کیا۔

انھوں نے خوبصورت نغمے گائے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس کے کوآرڈینیٹرمحیب اللہ نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے فیکلٹی اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔انھوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی خان کو بھی طلباء اور اساتذہ کی فلاح وبہبود کیلئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ندیم الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس قسم کی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں۔انھوں نے کہا کہ طلباء کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور اگر طلباء دل و ضان سے محنت اور مشقت کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ آخر میں ایم بی اے کلاس کے جونیئر طلباء نے سینیئرز کے اعزاز میں خصوصی نغمے گا کر محفل کو چارچاند لگا دی اور اس طرح یہ دلکش تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں