دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف پاک فوج کا جنگ نہیں پوری قوم کا جنگ ہے ‘اسلامی تعلیمات میں خوارج کا ظہور وقتاً فوقتاً کسی نہ کسی شکل میں قیامت تک جاری رہنے کا ذکرہے ،مختلف فتنوں سے بچاؤکا واحد راستہ خود کو اورآئندہ نسل کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے روشناس کراناہے

کمانڈنٹ دیرسکاوٹس کرنل نصرعمرحیات لالیکا کا تقریری مقابلے 2015ء کی تقریب سے خطاب

اتوار 7 جون 2015 17:37

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) کمانڈنٹ دیرسکاوٹس کرنل نصرعمرحیات لالیکا نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاک فوج کا جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کا جنگ ہے ،اسلامی تعلیمات میں خوارج کا ظہور وقتاً فوقتاً کسی نہ کسی شکل میں قیامت تک جاری رہنے کا ذکرہے ،مختلف فتنوں سے بچاؤکا واحد راستہ خود کو اورآئندہ نسل کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے روشناس کراناہے ،عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس تیمرگرہ میں چکدرہ بٹالین کے زیراہتمام منعقدہ انٹرسکول تقریری مقابلے 2015 کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ترقی یافتہ مغربی ممالک کی برتری صرف انکی شرح خواندگی کے بدولت ہے ،مغربی ممالک میں مرداورعورت دونوں کے تعلیم پر خصوصی توجہ دیجاتی ہے،جبکہ ہماری ہاں یہاں دیہاتوں میں نوے فیصدعورتوں نے ابھی تک لیڈی ڈاکٹر کی شکل تک نہیں دیکھی،تاہم اب حالات بدلنے والے ہے اورمستقبل قریب میں پاکستان پوری دنیاکو لیڈکریگا،اس موقع پر انھوں نے تقریری مقابلے میں پوزیشن ہولڈرطلباء میں توصیفی اسناد اورانعامات تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء نے تقریری مقابلے،نعت خوانی اور ٹیبلوں پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں