لوئیر دیر،سر کاری سکولوں میں قبل از وقت چھٹی کرنے پرمتعدد اساتذہ اور کلاس فور ملازمین معطل

جمعہ 6 نومبر 2015 19:57

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔6 نومبر۔2015ء ) ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع دیر پائین پر وفیسر محمد عزیر علی کا مختلف سر کاری سکولوں کااچانک معائنہ قبل از وقت چھٹی کرنے پر معتدد اساتذہ اور کلاس فور ملازمین معطل جبکہ جاری سپورٹس مقابلوں میں بے قاعد گیوں پر پر نسپل اور ہیڈ ماسٹر سے وضاحت طلب کر لیا اس سلسلے میں ڈی ای او ایجوکیشن لوئیر دیر پر وفیسر عزیر علی نے گذ شتہ روز گو رنمنٹ ہائی سکول سپینہ خاورہ رباط اور کورنمنٹ ہائی سکول رانی کا اچانک معائنہ کیا اس مو قع پر دونوں سکولز قبل از وقت چھٹی کرنے پر سکولز ہیڈ ماسٹرز کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے صوبائی سیکرٹری اور ڈائریکٹرکو سرکاری چھٹی لکھ دی جبکہ باقی اساتذہ اور کلاس فور ملازمین کو مو قع پر ہی معطل کرنے کی احکامات جاری کر دئے اسی طرح ڈی ای او ایجوکیشن پر وفیسر محمد عزیر علی نے ضلع میں جاری سرکاری سکولوں کے مابین سالانہ سپورٹس مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول منجائی کے پر نسپل اور گورنمنٹ ہائی سکول میدان بانڈہ کے ہیڈ ماسٹر کی سرکاری ڈیو ٹی میں مبینہ غفلت اور بے قاعدگی پر ان سے وضاحت طلب کر لیا اس موقع پر ڈی ای او نے کہا کہ سرکاری فرائض میں غفلت اور کوتائی قعطا بر اشت نہیں کی جائے گی اور جن سکولز کے سربراہ قبل از وقت چھٹی اور سکول بند کرنے کو معاف نہیں کیا جائے گا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انھوں نے ہدایت کی سرکاری اقات کار پر سختی عمل کیا جائے بصورت دیگر محکمانانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں