لوئر دیر،نامعلوم چورو ں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم 3کروڑ روپے لے اڑے

جمعرات 26 نومبر 2015 20:52

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) تھانہ اوچ لوئر دیر کی حدود میں اوسکئی کلوٹ کے مقام پر نامعلوم چورو ں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،چور اپنے ساتھ 3کروڑ روپے لے اڑے۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق جمیع ا ﷲ عرف خاپیرے بدھ کی رات اپنی موٹر کارنمبر 113DDاسلام آباد میں پشاور سے تیمرگرہ جارہے تھے کہ اوسکئی کلوٹ کے مقام پر پہلے سے تاک میں بیٹھے اسلحہ بردار چوروں نے ان کی گاڑی روک دی اورجمیع اﷲ سے پیسے چھیننے کی کوشش کی لیکن جمیع اﷲ کی شدید مزاحمت پر چوروں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جمیع اﷲ نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ نامعلوم چور اپنے ساتھ 3کروڑ روپے لے اڑے۔

ذرائع کے مطابق جمیع اﷲ سے چھینی گئی رقم تیمرگرہ کے ایک کرنسی ایکسچینجرکی تھی جسے وہ پشاور میں تبدیل کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔واقعے کے خلاف تیمرگرہ کے تاجر برادری نے تیمرگرہ بازار کو بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں