تیمرگرہ سکولوں کے در میان سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذ یر ہو گئے

اتوار 29 نومبر 2015 14:35

تیمرگرہ۔29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء )ضلع لو ئیر دیر کے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے در میان سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذ یر ہو گئے اس حوالے سے گور نمنٹ سینیٹی نیل ماڈل ہا ئی سکو ل تیمرگرہ میں رنگار رنگ اختتا می تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے پی ٹی شو ،کر تب کا مظاہرہ اور مینار پاکستان بنانے کا عملی مظاہر ہ پیش کیا ،تقر یب میں سکول کے بچوں نے الگ الگ سٹال لگا ئے تھے جس میں حاضر ین نے دلچسپی کا اظہار کیاجبکہ طلبہ نے ترانے اور تقار یر پیش کیں ،اختتامی تقریب سے سے خطاب کر تے ہو ئے پرو گرام کے مہمان خصو صی صو بائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے ضلع بھر میں کھیلوں کی سالانہ سرگرمیوں کے کامیاب انعقاد پر سیکر ٹری محمد ہمایون خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صلاحیتیں اجا گر کر نے میں ہم نصا بی سر گر میاں اہم کر دار ادا کر تی ہیں والد ین اور اسا تذہ ان سر گر میوں کی حوصلہ افزائی کریں ،انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکومت معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہی ہے ، انہوں نے سکول اور ٹور نامنٹ انتظا میہ کے لئے ایک ایک لاکھ ر و پے کے اعلانات کئے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں