بلامبٹ کے 300زلزلہ متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے

پیر 7 دسمبر 2015 22:33

بلامبٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) یونین کونسل لاجبوک اور یوسی حیاسئیری کے 300زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو اس سلسلے میں ایک تقریب بلامبٹ تحصیل ناظم آفس میں منعقد ہوئی جس میں بڑے پیمانے پر متاثرین زلزلہ نے شرکت کی اس موقع پرتحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلر لاجبوک سیف السلام،وائس چیرمین ویلج کونسل سنگولئی حاجی بونیر گل اور چئیرمین حیاسئیری شبیر احمد نے 300متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم بلامبٹ عمران ا لدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ تمام خاندانوں میں امدادی چیک مرحلہ وار تقسیم کررہے ہیں چیک کی تقسیم میں ہر ممکن شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کی حق تلفی نہ ہوسکے انھوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ضلعی حکومت متاثرین کی آباد کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور امدادی تنظیموں کے توسط سے متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے منصوبے تشکیل دے رہے ہیں انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کی ہرممکن دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں